قومی
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نادیہ فاطمہ کا مختلف یونین کونسلز کا دورہ،


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل سٹی نادیہ فاطمہ نے اتوار کے روز یونین کونسلز میں پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے تحت مستحقین کی رجسٹریشن کے جاری عمل کی نگرانی کی۔انہوں نے یونین کونسل 47،48،55،56،57،58 اور 59 میں جاکر رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ اور موقع پر موجود افراد سے گفتگو بھی کی۔انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے لئے مستحق افراد کی رجسٹریشن کا عمل بلارکاوٹ جاری ہے۔انہوں نے یونین کونسل سیکرٹریز اور انٹرنیز کو تیز رفتار اقدامات کی تاکید کی اور کہا کہ 15 فروری تک سو فیصد رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنا ہے۔انہوں نے مستحقین کی آگاہی کے لئے ہر ممکن ذرائع بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔



