تقریبات/سیمینارز

ٹریفک قوانین پرعمل درآمد دنیا کے 391 ممالک میں سے پاکستان کا 59 واں نمبرہے، سلیم اختر سیال

پاکستان میں 31 ہزار سے زائد افراد ٹریفک حادثات سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں

فیصل آباد(94 نیوز) ٹریفک قوانین عمل درآمد دنیا کے 391 ممالک میں سے پاکستان کا 59 واں نمبر ہے، ہر سال دنیا میں 51 لاکھ اور پاکستان میں 31 ہزار سے زائد افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، ہر شخص کے لیے ضروری ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرے،

یہ بات انچارج سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ سلیم اختر سیال اور ٹریفک سکالر مبشر باجوہ نے نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول، غلام محمد آباد میں روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی،

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا علم ہونا ہر مرد و خواتین کے لیے بے حد ضروری ہے، خواتین کے لیے اس لحاظ سے زیادہ ضروری ہے کہ اگر یہ خود ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو جائیں تو اس سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے، ہماری خواتین موٹر سائیکل پر بہت بے احتیاطی سے سواری کرتی ہیں، اکثر ان کی چادر، عبا اور کپڑوں کی طوالت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے چلتی موٹر سائیکل میں پھنس کر خوفناک حادثہ کا شکار ہوتی ہیں، اسی طرح خواتین اگر اپنے والدین،بھائیوں اور خاوندسے حقیقی محبت پیار کرتی ہیں تو کسی حالت میں بھی انہیں بغیر ہلمٹ پہنے موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں، شہروں میں جو معصوم بچے جن کی عمریں ابھی سکول جانے کی ہوتی ہیں جو معمولی تنخواہ پر ملازمت کرتے ہیں ان سے پوچھا جائے تو ان کی اکثریت ان والدین کی اولاد ہوتی ہے جو اچانک حادثہ کا شکار ہو کر انہیں ہمیشہ کے لیے یتیمی کا داغ دے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سڑک پر چلتے وقت، گاڑی چلاتے وقت ہمیشہ اپنی لین میں سفر کرنا چاہیے یہ نہ دیکھیں کہ مخالف سمت سے آنے والی ٹریفک غلط آ رہی ہے آپ نے خود بھی بچنا ہے اور غلط سمت سے آنے والی ٹریفک کو بچانا ہے، زندگی بہت حسین ہے یہ اس وقت تک حسین ہے جب صحت مند ہے اگر معذوری ہے تو پھر زندگی سسکنے اور تڑپنے کا نام ہے، صحت مند افراد ہی زمانے بھاگ دوڑ سنبھالتے ہیں،جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی نے کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہے سٹی ٹریفک پولیس بہت مستعدی، جانفشانی اور خاص لگن سے سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کو ایک تواترکے ساتھ ٹریفک قوانین سے آگاہی دلا رہی ہے جس کی جس قدر بھی تحسین کی جائے کم ہے،ہمیں امید ہے کہ ٹریفک پولیس کی بروقت آگاہی سے عوام میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے کی تحریک پیدا ہو چکی ہے، امید ہے کہ پاکستان بہت جلد ان ممالک میں شامل ہو جائے گا جس میں حادثات کی شرح بہت حد تک کم ہو جائے گی۔آگاہی سیمینار سے مسز روبینہ منیر، مسز یاسمین حمید، مسزحافظہ صبا تبسم اور مس عمارہ نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ سکول طالبات نے ٹریفک آگاہی کے متعلق بہت دلچسپ سوالات کے ذریعہ سے اپنے علم میں اضافہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button