National

Vaccines are not available as many people are coming for vaccination, Nasir Shah

Karachi (94 news) حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تمام پاکستانی ویکسین لازمی لگوائیں بصورت دیگر انکی کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بنگالی، برمی لوگوں کے علاقوں میں ویکسی نیشن سینٹر کھولے گئے ہیں، لیکن ویکسین اتنی دستیاب نہیں جتنے لوگ ویکسی نیشن کیلئے آرہے ہیں۔

ناصر شاہ نے کہا ہے کہ ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر کھولے جارہے ہیں، گرین لائن کےٹریک پر ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر بنانے پر بات ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی کتنا ہی با اثرکیوں نہ ہو، کورونا ایس اوپیزخلاف ورزی پرکارروائی ہوگی۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ان کی بھی ویکسی نیشن ہونا چاہئے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button