National

وزیراعظم سے معید یوسف کے استعفیٰ کا مطالبہ کوئی کرکے دکھائے۔ رؤوف کلاسرا

Islam Abad (94 news) سینئر صحافی رؤوف کلاسرا نے پوری کابینہ کو چیلنج دیا ہے کہ ہے کوئی ایک بھی وزیر جو وزیراعظم سے معید یوسف کے استعفیٰ کا مطالبہ کرکے دکھائے؟

سینیر صحافی روف کلاسرا نے یہ بیان ارشد انصاری کے ٹی وی شو کے ایک کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئےدیا ہے جس میں ارشد انصاری نےموجودہ مشیرقومی سلامتی معید یوسف کے ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو سنوایا ہے۔

انٹرویو میں معید یوسف الیکشن 2018کو غیر شفاف قرار دینے کے ساتھ سول سیکٹر، خارجہ پالیسی اور انتخابات میں فوج کے کردار پر بات کی تھی۔

2018 کے الیکشن کےبارے میں قومی سلامتی کے مشیر معید کے الفاظ ہیں کہبدقسمتی سے ملک میں ابھی تک سول ملٹری تعلقات میں عدم توازن موجود ہے۔ملٹری کا نہ صرف سول سیکٹر بلکہ خارجہ پالیسی اور سیاسی سیکٹر میں بھی مبالغہ آمیز کردار ہے۔بلکہ اس الیکشن میں ہرطرح کےالزامات لگائے گئے کہ الیکشن میں جوڑ توڑ کیاجارہاہے اور ملٹری نے فیورٹ کاانتخاب کیاہے، عمران خان جو لگ رہا ہے کہ جیت رہے ہیں، کم از کم پری پول سے تو لگ رہا ہے کہ وہ جیت رہے ہیں۔ لہذا یقینی طور پر یہ شفاف ترین الیکشن نہیں ہیں۔یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آیا یہ الیکشن ہوں گے یا وقت پر ہوں گے”۔

ارشد انصاری کی جانب سے شیئر کیے گئے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے روف کلاسرا نے ٹویٹ کیا کہویسے کسی وزیر کو جرات ہوگی کہ آج کابینہ اجلاس میں سیاسی ذاتی کردار کا مظاہرہ کرے۔وزیراعظم سے معید یوسف کا استفحی کا مطالبعہ کرے جو PTIحکومت کو دھاندلی کی پیداوار سمجھتا ہے اور اگر وزیراعظم نہ مانے تو خود استحفی دے کر باہر نکل ائے؟ہے کوئی ایسا وزیر کابینہ میں؟زیادہ نہیں کوئی ایک؟

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button