National

WASA continues crackdown against defaulters, recovery of more than Rs 3.5 crore

Faisalabad(94 news) مینجنگ ڈائریکٹرواسا جبارا نور چوہدری کی ہدایت پرایک ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں نادہندہ صارفین کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، ساڑھے 3کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری، 1479 کنکشن منقطع کردئیے گئے جبکہ متعدد صارفین کو واسا بلز کی ادائیگی کی وارننگ بھی دی گئی۔

ایم ڈی واسا جبارانور چوہدری کی ہدایت پرڈائریکٹرریونیو شہریارحسن کی نگرانی میں شہر بھر میں گزشتہ ماہ دسمبر میں واسا ڈیفالٹرز کے خلاف خصوصی مہم کے دوران کارروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ ماہ کے دوران شہر کی مختلف ڈویژنز میں ایسے صارفین جو واسا کی فراہمی و نکاسی آب کی سروسز تو حاصل کرتے ہیں لیکن محکمہ کو بلزکی ادائیگی نہیں کرتے ان کے خلاف ریونیو فیلڈ سٹاف کو متحرک کیا گیا اورایسے صارفین جن کی تعداد 1479 ریکارڈ کی گئی جو بلز کی عدم ادائیگی پرعادی ڈیفالٹر بن چکے تھے ان کے کنکشن منقطع کردئیے گئے اوراسی طرح ایسے صارفین جن کے کنکشن منقطع کرنے کے لئے واسا کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو انہوں نے اپنے ذمہ واجب الادا بلز کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کردی تو ریونیوفیلڈ سٹاف نے ان صارفین کے کنکشن منقطع نہیں کئے اس طرح اس دوران مجموعی طورپر3کروڑ51لاکھ43 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button