واسا فیصل ۤباد کا ڈسپوزل اسٹیشنز کی پمپنگ مشینری کو اپ گریڈ کرنے کے فیصلہ


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے ڈسپوزل اسٹیشنز کی پمپنگ مشینری کو اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے جاپانی کمپنی کے نمائندوں نے واسا ہیڈ آفس میں ایم ڈی واسا سے ملاقات کی اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین پمپس مشینری کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ کلائمیٹ چینج کے تناظر میں جدید اور معیاری پمپنگ مشینری کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ مناسب قیمت اور ہائی پرفارمنس کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشنز کی پمپنگ مشینری کی اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے پلان تشکیل دیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جاپانی کمپنی کی جانب سے دی جانیوالی بریفنگ سے جدید ٹیکنالوجی کی حامل پمپنگ مشینری بارے آگاہی حاصل ہوئی ہے اور اسی کمپنی کی جانب سے ان لائن چنیوٹ اور ٹرمینل ریزروائر کی مشینری کی تبدیلی کا منصوبہ مکمل کیا گیا تھا۔ ایم ڈی واسانے واضح کیا کہ ڈسپوزل اسٹیشنز کی پمپنگ مشینری کی اپ گریڈیشن سے سیوریج ڈسپوزآف کرنے کی سروسز میں مزید بہتر لائی جا سکے گی جس سے ایک طرف شہریوں کے نکاسی آب کے مسائل تیزی سے حل ہونگے تو دوسری جانب انرجی اخراجات میں کمی واقع ہو گی جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ثاقب رضا ودیگر موجود تھے۔



