قومی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

کراچی (94 نیوز) نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید 5 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،  جس کے مطابق بجلی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 2 روپے 59 پیسے جبکہ جون کے ایف پی اے کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔ صارفین سے وصولی اکتوبر اور نومبر کے بجلی بلوں میں کی جائے گی ۔ نیپرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ قیمتوں کا اطلاق لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل کے سوا تمام صارفین پرہوگا ۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button