بین الاقوامی

ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

انقرہ (94 نیوز) غزہ پر اسرائیلی بمباری کے باعث ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

اس  حوالے سے ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلایا  ہے۔سفیر کو غزہ میں اسرائیلی حملوں اور انسانی صورتحال پر واپس بلایا گیا ہے۔دوسری جانب  فلسطین نے ترکیہ کے اسرائیل سے سفیر واپس بلانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ کا فیصلہ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کا اظہار ہے، دیگر ممالک بھی ایسے جرات مندانہ اقدامات کریں۔دیگر ممالک غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کریں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کا سفیر بھی سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ترکیہ سے پچھلے ماہ واپس جا چکا ہے۔ اس سے قبل اردن اور بحرین بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button