محبان سیدہدایت رسول قادری کے زیراہتمام محفل سماع کاانعقاد، انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا


فیصل آباد(94 نیوز)محبان سیدہدایت رسول قادری کے زیراہتمام محفل سماع بسلسلہ یوم ہدایت کی تقریب کاانعقادکیاگیا۔ جس کی صدارت پیرعبدالقادرچشتی نے کی۔ تقریب میںمرکزی نائب صدرPATراجہ زاہدمحمود، سیدشفاعت رسول، سیدحمایت رسول، میاں کاشف محمود، سیدسعادت رسول، رانا رب نوازانجم، محمدعثمان صدیقی، باجی اخترکلثوم، ڈاکٹرسیدہ قرة العین فاطمہ، عظمت حسنین شاہ، عمرفاروق، سہیل مقصود، قاسم فیروزی، عاصم جماعتی، رانامبین خالد، شیرازستار، ربیل حیدر، قاری عبداللہ رضا، سہیل چوہدری، سیدحسن شاہ، سیدحسین شاہ، غلام محمدقادری، غلام مصطفی کمال کے علاوہ مختلف شعبہ جات اور مکتب فکر کی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پیرسیدہدایت رسول قادری کی عالم اسلام کیلئے انجام دی جانیوالی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر قرآء اور ثناء خوان رسول ۖ نے گلہائے عقیدت اورفیصل آباد کے ممتازقوال واجدعلی،زاہدعلی نے قوالی پیش کی ۔تقریب سے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف رہنے والے عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیرسیدہدایت رسول قادری سلوک و طریقت اور شریعت کے علوم میں مہارت کے ساتھ ساتھ جدید علوم پر بھی مکمل دسترس رکھتے تھے۔سیدہدایت رسول قادری ایک صاحب علم اور انسانیت سے پیار کرنے والے شخص تھے ۔ اللہ کا فضل و کرم جب کسی انسان کے شامل حال ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اپنے اس نیک بندے پر فیوض و برکات کے دروازے کھول دیتا ہے



