قومی

نصیر چیمہ سابق صدر پریس کلب فیصل آباد نے پی ایف یو جے پروفیشنلز میں شمولیت اختیارکرلی

فیصل آباد (94 نیوز) صحافیوں کے حقوق کے لئے پاکستان کی واحد نمائندہ تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پروفیشنلز) تیزی کیساتھ ملک بھر میں اپنی تنظیم سازی مکمل کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستان بھر کے صحافی یونین آف جرنلسٹس (پروفیشنلز) کے ممبرز بن رہے۔

سینئیر صحافی مظہر اقبال کی خدمات اور کام کو دیکھتے ہوئے پاکستان بھر کے صحافی انکی تنظیم میں شمولیت کررہے ہیں، فیصل آباد کے سینئیر صحافی اور فیصل آباد پریس کلب کے سابق صدر نصیراحمد چیمہ نے آج اسلام آباد میں مظہر اقبال سے ملاقات کرکے انکی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس میں شمولیت اختیار کرلیا،

یاد رہے گزشتہ روز مرکزی جائنٹ سیکرٹری رانا ندیم اختر اور فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس (پروفیشنلز) کے صدر میاں ندیم احمد نے نصیر چیمہ کیساتھ ملاقات کرکے انکو تنظیم میں شمولیت کی دعوت دی جو نصیر چیمہ نے قبول کرلی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا۔ اس ویڈیو میں دیکھیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button