قومی

نصرت فتح علی خان کی 27ویں برسی، آرٹس کونسل میں تصویری نمائش

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام پاکستان کے نامور گلوکار نصرت فتح علی خان کی 27ویں برسی منائی گئی۔اس موقع پر پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد میں نصرت فتح علی خان کی یادگار تصاویر نمائش کے لئے آویزاں کی گئیں۔نامور مصوروں کے ہاتھ سے بنی تصاویر دیکھنے شہریوں کی بڑی تعداد آگئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد عمران رضا اور آرٹس کونسل کے دیگر افسران اور سٹاف نے مزار نصرت پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کا کہنا تھا کہ نصرت فتح علی خان فیصل آباد اور پاکستان کا اثاثہ تھے وہ اپنے فن اور آواز سے ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button