National

The appointment of the new army chief, the summary received by the Prime Minister's Office, five names have come

Islam Abad (94 news) نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کی سمری وزیراعظم ہاﺅس کو موصول ہو گئی ہے جس میں پانچ نام شامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے موصول ہونے والی سمری میں پانچ نام تجویز کیئے گئے ہیں جن میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ، لیفٹیننٹ جنرل ساہر شمشاد ، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل ہیں ۔

وزارت دفاع کی جانب سے سمری موصول ہونے کے فوری بعد شہبازشریف نے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کیا جو کہ شروع ہو چکاہے ، اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ ، وزیر قانون سردار ایاز صادق شریک ہیں ۔ سپہ سالار کی تعیناتی کا عمل منگل یا بدھ تک مکمل ہو جائے گا،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہونے جارہے ہیں اور اس دوران وہ اپنی الوداعی ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف ایک نام کا اتنخاب کرنے کے بعد منظوری دیں گے، آرمی چیف کے ساتھ ہی جوائنٹ چیفس آف سٹاف، کی تعیناتی کی بھی کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button