قومی

نئی حکومت کا احسن اقدام،ایئرپورٹ پر پروٹوکول دینے پر پابندی

لاہور(تعلیم ٹی وی آن لائن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر کسی کو بھی پروٹوکول نہیں دے گی۔

تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن نے باقاعدہ نو ٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے کسی بھی افسر یا اہلکار کی جانب سے کسی کو پروٹوکول دینے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن نے نو ٹی فکیشن میں خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں شفٹ انچارج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن ذمہ دار ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button