قومی

نیٹھڑی اور گردونواح میں سیوریج نیٹ ورک کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس، میاں قاسم فاروق کی خصوصی شرکت

فیصل آباد (94 نیوز میاں ندیم احمد) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت 215 ر۔ب نیٹھڑی اور گردونواح میں سیوریج نیٹ ورک کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہریوں کو درپیش سیوریج مسائل کے مستقل حل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگی رہنماء میاں قاسم فاروق، اسسٹنٹ کمشنر صدر، منیجنگ ڈائریکٹر واسا، چیئرمین کسان کونسل، چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جانوروں کے باڑوں کو فوری طور پر منتقل کیا جائے تاکہ سیوریج منصوبے کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا اور نکاسی آب کا نظام بہتر ہونے سے ان کی روزمرہ زندگی میں واضح بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹھڑی سیوریج ڈویلپمنٹ منصوبہ نکاسی آب کے دیرینہ مسائل کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس میگا پراجیکٹ کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں اور کام کو تیز رفتار بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج لائنوں کی تنصیب میں کسی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button