قومی

منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس، شہبازشریف کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی

لاہور(94 نیوز) منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی۔ لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی منی لانڈرنگ،اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی ،جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

شہبازشریف کی جانب سے ایک اور متفرق درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی گئی ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شہباز شریف کورونا کی صورتحال میں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، عدالت حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع دے،درخواستگزار کی طرف سے قانون دان اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button