قومی

ٹریفک پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کی ایسٹر تقریبات کے حوالے سے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) ٹریفک پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کی ایسٹر تقریبات کے حوالے سے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں 500 سے زائد ٹریفک اہلکار مختلف شفٹوں میں فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔ چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے کہا کہ کسی قسم کی بھی ٹریفک انتظامات کے حوالے سے کمی و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جہاں ضرورت پڑے گی وہاں پر بیریئرز بھی لگائے جائیں گی تمام گرجا گھروں اور تفریحی مقامات پر ٹریفک اہلکار موجود رہیں گے شہری کسی بھی ٹریفک دشواری کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر کال کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button