بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کوگرفتار کرلیاگیا

سرینگر (94 نیوز) بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کوگرفتار کرلیاہے، محبوبہ مفتی کو ایک روز قبل گھر میں نظر بند کیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی قابض فورسز نے  دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کوگرفتار کرلیاہے ۔

بھارتی فورسز نے ایک روز قبل مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبد اللہ کو گرفتار کرلیا تھا جس پر دونوں کشمیر رہنماﺅں نے اپنے ٹوئٹس میں کشمیریوں کو پیغام دیا تھا ۔ نظر بندی کے بعد اپنے ایک ٹوئٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ کتنا ظالمانہ رویہ ہے کہ ہم جیسے منتخب نمائندوں کوجنہوں نے ہمیشہ امن کیلئے جدوجہد کی نظر بند کردیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ کس طرح مقبوضہ کشمیر کے باشندوں اور ان کی آواز کوکچلا جارہاہے ،یہ وہ کشمیر ہے جس نے ایک سیکولر اور جمہوری انڈیا کا انتخاب کیا تھا ۔ اب کشمیر کو انتہائی ناقابل بیان رویے کا سامنے ہے ۔ انہوں نے انڈیا کے لوگوں سے بیدار ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا جاگ جاﺅ ۔

سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ ہمارے ساتھ کیا ہونیوالا ہے لیکن میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ اللہ قادر مطلق کی طرف سے جو بھی منصوبہ بندی کی جاتی ہے وہ ہمیشہ بہتر ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم شائد اللہ کی حکمتوں کودیکھ نہ پائیں لیکن ہم کو ان میں شک نہیں کرنا چاہئے ۔ اللہ کرے کہ آپ سب کیلئے بہتری ہو ، آپ محفوظ اور پرسکون رہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button