قومی

پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی اورالائیڈ ہسپتال ٹو کے ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی اینڈ بی ہیوریل سائنسز عہدیداران کا بورسٹل جیل کے بچوں کی ذہنی صحت کے حوالے سے اکٹھے کام کرنے کا عزم

پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کے وفد کی معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر کیساتھ ملاقات، اہم امور پر گفتگو کی گئی اور اسیران بچوں کیلئے مزید فلاحی کام کرنے پر بھی زور دیا گیا

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی بورسٹل اینڈ جووینائل انسٹی ٹیوٹ(بورسٹل جیل) فیصل آباد کے ایک وفد نے الائیڈ ہسپتال ٹو میں ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی اینڈ بی ہیوریل سائنسز کے معروف ماہر نفسیات و صدر سائکاٹرک ایسوسی ایشن ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر صوفیہ رضوان، سینئیر نائب صدر پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی میاں ندیم احمد، ایگزیکٹو ممبران میاں زاہد سابق ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر، فاروق بٹ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شامل تھے۔ اس موقع پرڈاکٹر فیض محی الدین ماہر نفسیات، ڈاکٹر ثمرین افضل ماہر نفسیات، ڈاکٹر طوبیٰ، آمنہ خان،محمد افضل،ڈاکٹر کائنات،عروج فاطمہ ودیگر بھی شامل تھے۔میٹنگ میں قیدی بچوں کی فلاح و بہبود اور انکے نفسیاتی مسائل و علاج معالجہ بارے گفتگو کی گئی۔ صوفیہ رضوان نے سرک پراجیکٹ بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی نے اب تک اسیران بچوں کیلئے موسم سرما میں 200سے زائد گرم کمبل، بچوں کیلئے گرم کپڑے، مہینے میں دو بار لنچ کی فراہمی، عیدالفطر پر بچوں کیلئے کپڑے، عید گفٹس، عید الاضحی پر قربانی کا گوشت، سپورٹس کا سامان، مسیحی بچوں کیلئے کرسمس پر تحائف وغیرہ جیسی سہولیات فراہم کی ہیں اور اب تک کئی بچوں کے جرمانے ادا کرکے انکورہائی دلوائی ہے۔اب پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی اینڈ بی ہیوریل سائنسز الائیڈ ہسپتال ٹو کیساتھ ملکر قیدی بچوں کی صحت کے حوالے سے بھی کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے جس میں بچوں کے نفسیاتی مسائل اور صحت سے متعلقہ دیگر مسائل شامل ہیں۔ ایسوسی ایشنز ملکر بچوں کی سکریننگ کریں گی۔ اور انکو ادویات کی فراہمی ممکن بنائیں گی۔ ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر،صوفیہ رضوان،میاں ندیم احمد، میاں زاہد، فاروق بٹ، ڈاکٹر فیض محی الدین، ڈاکٹر ثمرین افضل نے کہا کہ فیصل آباد مخیر لوگوں کا شہر ہے اور سب لوگ انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں لیکن بعض عناصر کے عدم تعاون کی وجہ سے فلاحی کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ اگر افسران تعاون کریں تو بورسٹل جیل کو ایک ماڈل کے طور پر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں مالیت کا سامان اب تک جیل کے بچوں کیلئے فراہم کیا جا چکا ہے۔ لاکھوں روپے جرمانے کی مد میں جمع کرواکر متعلقہ دیگر مسائل شامل ہیں۔ ایسوسی ایشنز ملکر بچوں کی سکریننگ کریں گی۔ اور انکو ادویات کی فراہمی ممکن بنائیں گی۔ ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر،صوفیہ رضوان،میاں ندیم احمد، میاں زاہد، فاروق بٹ، ڈاکٹر فیض محی الدین، ڈاکٹر ثمرین افضل نے کہا کہ فیصل آباد مخیر لوگوں کا شہر ہے اور سب لوگ انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ اگر افسران مزید تعاون کریں تو بورسٹل جیل کو ایک ماڈل کے طور پر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں مالیت کا سامان اب تک جیل کے بچوں کیلئے فراہم کیا جا چکا ہے۔ لاکھوں روپے جرمانے کی مد میں جمع کرواکر بے سہارا بچوں کی رہائی ممکن بنائی گئی۔ مقررین نے کہا کہ ہم وہاں تعمیراتی سیشن بھی کرنا چاہتے ہیں جس سے بچوں کی ذہنی تربیت ہوگی اور وہ جرم سے نفرت کریں گے۔یہ بچے ہمارے ہیں اور ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ہم انکو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ ہم وہاں بچوں کیلئے ادویات کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔ اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ڈی آئی جی جیل خانہ جات سے ملاقات کریگی اور بورسٹل جیل میں قیدیوں کی حالت زار کو بہتر کرنے انکے نفسیاتی و صحت کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنے بارے مستقبل کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔جیل انتظامیہ کیساتھ ایک معاہدہ بھی کیا جائے گاتاکہ فیصل آباد کی بورسٹل جیل کو رول ماڈل بنایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button