قومی

محکمہ صحت سندھ نے 20 ماہ قبل فوت ہونیوالے ڈاکٹر کا بھی تبادلہ کردیا

میر پور (94 نیوز)حکومت سندھ کے محکمہ ہیلتھ کا انوکھا کارنامہ ڈاکٹروں کے تبادلوں کے نوٹیفکیشن میں بیس ماہ قبل فوت ہونےوالے ڈاکٹر طالب ولد محمد خان منگریو کا تبادلہ تھرپارکر کردیا محکمہ صحت نے ڈاکٹر طالب منگریو کی موجودہ پوسٹنگ میرپورخاص سول اسپتال میں دکھائی گی اور تبادلہ تھرپارکر میں کردیا گیا ۔

ڈاکٹر طالب کاانتقال فروری "2017”میں ہوا اس کارنامے سے حکومت سندھ کے محکمہ ہیلتھ کی اعلیٰ کارکردگی کااندازہ لگایا جاسکتا ہے یہ امرقابل ذکرہےکہ گذشتہ روز حکومت سندھ کے محکمہ ہیلتھ نے اپنے نوٹیفکیشن سے متعدد ڈاکٹروں کے تبادلے کردیےجس سے عمرکوٹ ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے ہی ڈاکٹرز کی شدید کمی ہونے کے باوجود سندھ سرکار کا انوکھا فیصلہ بارہ ڈاکٹرز تھرپارکر تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کےچیف سکریٹری نے ضلع عمرکوٹ کے بارہ سینئر ڈاکٹروں کا تبادلہ کردیا بدلی کیے گئے ڈاکٹرز میں ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال کے چار ڈاکٹر بھی شامل ہیں جبکہ پہلے ہی ہیڈکوارٹر ہسپتال عمرکوٹ کے کئی ڈاکٹرز ڈیپوٹیشن پر گئے ہوئے ہیں جن کی واپسی کیلئے پی پی کے منتخب نمائندوں نے دعوے کر رکھیں ہیں کہ کسی بھی صورت میں انکو واپس لیاجائے گا پی پی ایم این اے نواب محمد یوسف تالپور اور ایم پی اے سید علی مردان شاہ نے کچھ روز قبل سرکاری ہسپتال کا دورہ کرتے وقت میڈیا کے سامنے یقین دہانی کروائی تھی کہ ضلع عمرکوٹ سے تبادلہ کرواکر جانے والے ڈاکٹر حضرات کو واپس اپنے ضلع میں لیا جائے گا وہ تو نہ ہو سکا جبکہ بارہ ڈاکٹرز کو ریلیف کرنے کا سندھ سرکار سے پروانہ جاری کردیا ۔

ذرائع نے بتایا چیف سیکریٹری سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان ڈاکٹرز حضرات کو تھرپارکر کےمختلف ہسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا جبکہ دوسری طرف ڈاکٹروں کے تبادلے سے عمرکوٹ ضلع میں صحت کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے ایک اندازے کے مطابق ضلع عمرکوٹ کا چھیالیس فیصد حصہ صحرائی علاقے پرمشتمل ہے جہاں پر تھرپارکر کیطرح قحط کے حالات ہیں اور سندھ حکومت کیجانب سے بھی عمرکوٹ پچیس دیہوں کو قحط زدہ قرار دیا جاچکاہے ۔

سماجی رہنماوں کے کا کہنا کہ سندھ حکومت کیجانب سے جاری کردہ بارہ ڈاکٹرز کی تھرپارکر میں تعیناتی سے یہاں کے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں اس لیئے چیف سیکرٹری کو اپنے نوٹیفکیشن پر نظرثانی کرنی چاہیئے اور حکومت عمرکوٹ اور ضروری تھرپارکر میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائے اور محکمہ ہیلتھ ضلع تھرپارکر اور عمرکوٹ میں خالی آسامیاں پر بھرتی کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button