Events / Seminars

Cake Cutting Ceremony, congratulations continues on the completion of two years of success.

Faisalabad (94 news) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی تعیناتی کے دو سال کامیابی کیساتھ مکمل ہونے پر ایف ڈی اے افسران و سٹاف کی طرف سے مبارک دی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل یاسر اعجاز چٹھہ، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز جنید حسن منج، اسماء محسن، ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیرا اشرف، راحیل ظفر، اقراء مرتضیٰ، فیصل طارق بٹ، میاں اسد مجید، طلحہٰ تبسم، ولید خالد، افضال انصاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر /پی ایس او شبیر ساجد گجر و دیگر افسران و سٹاف کے ارکان اس موقع پر موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے افسران و سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی اور خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ حکومت پنجاب کی خوشنودی کی مرہون منت ہے اور وہ سرکاری پالیسیوں پر عملدرآمد اور حکومت پنجاب کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے خلوص نیت سے محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے میں فرائض انجام دیتے ہوئے مختلف شعبوں کے اعلیٰ نظم ونسق کے لئے اصلاحاتی ایجنڈے، اربن ڈویلپمنٹ و دیگر انتظامی و ترقیاتی اہداف میں کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں جس میں بہترین ورکنگ ریلشن کے تحت افسران وسٹاف کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ متعدد سرکاری عہدوں پر طویل تعیناتی تک فرائض انجام دے چکے ہیں تاہم ایف ڈی اے میں بعض چیلنجز سے نبردآزما ہوئے ہوئے کامیاب سرکاری سروس کیلئے تجربات حاصل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس ادارہ میں خدمات دیتے ہوئے مکمل ہم آہنگی اور باہمی معاونت سے ایف ڈی اے کی سروس کے معیار میں اضافہ اور عوامی خدمت میں بہتری لانے کیلئے کوشاں رہیں گے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے یاسراعجاز چٹھہ، چیف انجینئر مہرایوب ودیگر افسران و سٹاف نے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کے لئے نیک خواہشات اور اچھی تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مثبت سوچ ، ماتحتوں کے ساتھ بااخلاق رویے، سرکاری امور میں مکمل رہنمائی اور سرکاری عہدوں پر ان کی عمدہ طرز خدمت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پیشہ وارانہ امور میں ان کے تجربات سے نہ صرف بہت کچھ سکیھنے کو ملا ہے بلکہ موافق و خوشگوار ماحول میں کسی قسم کے تنائو اور دشواری کے بغیر سرکاری امور میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں جس سے شاندار روایات اور مثبت رحجانات کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button