قومی

قومی زبان نفاذاُردو کے لئےاحتجاجی ریلی

فیصل آباد (94 نیوز) قومی زبان تحریک کے زیراہتمام نفاذاُردو سالانہ دن کے موقع احتجاجی ریلی ضلع کونسل چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک نکالی گئی جس کی قیادت ڈویژنل صدر رانا راشد علی خاں ایڈووکیٹ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات رانا محمد خاں، مرکزی جمعیت اہلحدیث کےقاری محمد حنیف بھٹی،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے خالد محمود عزم آبادی، ابو بکر جمیل،اویس قرنی،مسز ستارہ رانا، چیمبر آف کامرس سے رانا عبدالوہاب، یوتھ اسٹیٹ پارلیمنٹ کے رانا عبدالرحمٰن، سکاٹیج پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ٹی وی اینکر شاہد میر،صدرگڈذ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن شفیق گل ودیگر نے کی۔

اس موقع پر مظاہر ین نے مطالبہ کیا کہ سپریم کو رٹ کے فیصلے 2015 پر جلد سے جلد عمل کیا جائے اورہماری قومی زبان کے تقد س کو بحال کیا جائے۔ ہم اپنے ملک میں اُردو کا نفاذ ہو نے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آئین پاکستان اور عدالت عظمی کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان میں ہر سطح پر قومی زبان اُردو کو نافذ کیاجائے۔ سر کاری معاملات کے لئے اُردو زبان کورائج کیا جائے۔ اُردو ہماری قومی زبان ہے اسے تعلیم کے ہر شعبے میں فوقیت حاصل ہونی چاہیے۔ انگریزی کو بطور مضمون پڑھا جائے جبکہ باقی تمام مضامین خصوصی طور پر سائنسی مضامین قومی زبان اُردو میں پڑھائیں جائیں،تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا ء سائنسی تعلیم حاصل کر سکیں یہاں سائنسی تعلیمات فروغ پاسکیں، سائنسی نظریات رائج ہو سکیں اور پاکستان میں نکالی کی بجائے سہی معنوں میں تحقیق و تر قی ہو سکے۔انگریزی کے مضمون کے امتحان کے علاوہ باقی تمام مضامین کے امتحانات اور تمام مقابلہ جاتی امتحانات پی ایم ایس، سی ایس ایس، پی پی ایس سی وغیر ہ اُردو میں لیے جائیں تاکہ صر ف اُردو پر عبور رکھنے والے حقیقی طورپر علم معاملہ فہمی اور قابلیت رکھنے والے افراد ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں۔ آئین پاکستان اور عدالت عظمی پاکستان کے فیصلے کی رو سے پاکستان میں ہر سطح پر اُردو زبان کو رائج کیاجائے۔ ریلی میں طلبہ اساتذہ علمائے کرام صحافی وکلاء، سوسل سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی آخر میں قاری محمد حنیف بھٹی نے نفاذ اردو کی کوششوں اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے قبولیت کی دعا کی اوراس کے ساتھ ریلی اختتام پزیر ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button