قومی

قومی اسمبلی میں شہبازشریف کے سلیکٹڈکا لفظ استعمال کرنے پر۔۔؟

اسلام آباد(94 نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں گیس،بجلی اور توانائی کی بات ہورہی ہے،گزشتہ 24گھنٹے میں ڈالر کی قیمت میں7روپے اضافہ ہوگیا، قومی خزانے پر700ارب روپے کا قرض بڑھ گیا،اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے جب سلیکٹڈ وزیراعظم کا لفظ استعمال کیا تو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے سلیکٹڈ کا لفظ حذف کرادیا،شہباز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ نہیں کہنے دے رہے تو لایا ہوا وزیراعظم کہہ دیتاہوں، اس پر حکومتی ارکان اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے ریمارکس پر احتجاج کیا،شہبازشریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہا کرتے تھے ڈالر ایک روپیہ بڑھ جائے تو قومی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے،قومی خزانے پر 24گھنٹوں میں 700ارب روپے کا بوجھ پڑا،انہوں نے کہا کہ آج غریب اور کسان مرگیا، حکومت غریبوں کو مارنے کا پروگرام لائی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button