قومی

قومی اسمبلی،اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل بھاری اکثریت سے منظور، ن لیگ، پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی ایک پیج پر

اسلام آ باد(94 نیوز) قومی اسمبلی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل 2025ء پیش کیا گیا۔ اسپیکر نے بل پر رائے شماری کرائی جس کے بعد بل منظور کیے جانے کا اعلان کیا۔

حکومتی جماعت سمیت اپوزیشن کے بھی کسی رکن نے تنخواہ و الاؤنسز ترمیمی بل کی مخالفت نہیں کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button