بین الاقوامی

قرنطینہ میں رکھا گیا شخص بھاگ نکلا، خاتون کو مار ڈالا

نئی دہلی(94 نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض نے ایک خاتون کو دانتوں سے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈومیں پیش آیا جہاں سری لنکا سے لوٹنے والے 35سالہ منی کندن نامی شخص کو پولیس نے 14دن تک اپنے گھر میں بند رہنے کو کہا تاکہ اگر اسے میں کورونا وائرس ہو تو علامات سامنے آ جائیں اور وہ دوسروں کو متاثر نہ کرے۔

یہ شخص ایک ہفتہ تک اپنے گھر میں بند رہا اور ہفتے بعد باہر نکل کر اس نے اپنے کپڑے پھاڑ ڈالے اور برہنہ ہو کر گلیوں میں دوڑنے لگا۔ اس دوران اس کی نظر ایک عمر رسیدہ خاتون پر پڑی جو اپنے گھر کے باہر سو رہی تھی۔ اس نے خاتون پر حملہ کر دیا اور اسے دانتوں سے کاٹنے لگا۔ اس نے اس کی گردن پردانت گاڑ دیئے اور اس کی شہ رگ کاٹ ڈالی جس سے خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر لوگ اکٹھے ہو گئے اور اس شخص کو پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق منی کندن ذہنی مریض تھا اور 2010ءسے اس کا علاج چل رہا تھا۔ گھر میں بند رہنے سے اس کا ذہنی مرض شدت اختیار کر گیا جس پر اس نے یہ حرکت کر ڈالی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button