The Qur'an should be understood and learned with all its sciences and arts, Professor Yasin Zafar


Faisalabad(94 News City Reporter) جامعہ سلفیہ کے زیر اہتمام جامع مسجد غفور نسیم عبد اللہ گارڈن میںتکمیل حفظ القرآن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر یاسین ظفر،پرویز خالد شیخ ،مولاناندیم شہباز،مولانا نجیب اللہ طارق، ڈاکٹرعتیق الرحمن نے کہا قرآن مجید اگرچہ عربی زبان میں ہے مگر اللہ رب العزت نے تمام زبانوں کے رنگ اور حسن قرآن مجید میں سمو دیے ہیں اس لیے کوشش کی جائے کہ مختلف زانوں پر بھی دسترس حاصل ہو طلبا صرف قرآن کے قاری یا حافظ نہیں بلکہ قرآن کا عالم بنیں قرآن کو اس کے تمام علوم و فنون کے ساتھ سمجھا اور سیکھا جائے قرآن مجید میں اللہ نے آسمانی و زمینی تخلیق کی نشانیوں کو بیان فرمایا ہے قرآن علوم و فنون کا سمندر ہے اور کائنات کی تمام زبانوں، ثقافت و روایات اور فلسفہ و حکمت کا خلاصہ ہے قرآن کا یہ اعجاز ہے کہ اس کا کائنات کے کسی بھی حصہ میں آباد کوئی قاری تلاوت کرے تو اسے اس کے الفاظ اور تعلیمات اجنبی نہیں لگیں گے قرآن وسعت نظر پیدا کرتا ہے۔انھوں نے مزیدکہا اگر کسی قاری، عالم، یا حافظ کے قلب و نظر میں وسعت پیدا نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ قرآن ابھی اس کے دل میں نہیں اترا، طلبا ء کو تدریس قرآن کے حوالے سے لحن، فہم، اور قرات میں مہارت حاصل کرنی چاہیے یہ بھی قرآن سے محبت کی ایک نشانی ہے قرآن پاک ہی مکمل تعلیم ہے اسلام جبر کا نہیں امن محبت،سلامتی اور اخلاق و کردار کی بہترین حالت کا نام ہے انہوں نے کہاکہ نبی آخرالزماں ۖپوری انسانیت کیلئے امن اور رحمت کا پیغام بن کر آئے اسلام کا پیغام امن و سلامتی اور محبت عام کرنا ہے نظریہ اور انسانیت کے لئے جینے والے مرنے کے بعد بھی زندہ رہتے ہیںانہوں نے نظامت تربیت اور تحفیظ القرآن کے اساتذہ کی محنت کو بھی سراہااورتمام طلبہ ، اساتذہ اور والدین کو مبارک باد پیش کی تقریب میں حاجی بشیراحمد، قاری عنایت اللہ،قاری فرھان رمضان،حاجی ارشدپاشا، مولاناعبدالصمد، حکیم عزیزالرحمن،حافظ جہانگیر،مولانامحمدارشد،زبیربٹ ودیگرنے شرکت کی تقریب کے آخرمیںفارغ التحصیل طلباء کواسناد اورانعامات دئے گئے اور ملکی ترقی سلامتی،استحکام اور ملکی معاشی مشکلات کے جلد حل کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔



