فیصل آباد پریس کلب کے نئےانتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پولنگ 30 دسمبر کو ہوگی


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025کے لئے الیکشن کمیٹی کے چیئر مین میاں بشیر احمد اعجاز نے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین الیکشن کمیٹی میاں بشیر احمد اعجاز کی زیر صدرات اجلاس منعقد ہو ا جس میں الیکشن کمیٹی کے ممبران شاہد نسیم چوہدری، مسعودد احمد بھٹہ، محمد ندیم راجپوت، شوکت علی وٹو موجود تھے جنہوں نے فیصل آبا د پر یس کلب کے سالانہ انتخابات 2025کے الیکشن شیڈول کی منظوری دی۔ نئی کابینہ کا دورانیہ 1 سال ہوگا، امیدواران کا غذات نامزدگی 15دسمبر2024سے 17دسمبر2024صبح دس بجے سے شام چار بجے تک پریس کلب میں الیکشن کمیٹی سے حاصل کر کے جمع کرا سکیں گے۔ الیکشن میں حصہ لینے والے عہدیداران کیلئے فیس4000 روپے جبکہ ایگز یکٹو باڈی کے امیدواران کیلئے فیس2500روپے ہو گی جو نا قابل واپسی ہو گی۔ 18دسمبر2024شام پانچ بجے کا غذات جمع کروانے والے امیدواران کی غیر حتمی فہرست پریس کلب میں آویزاں کر دی جائیگی۔ جس پر اعتراضات 19دسمبر2024شام4چار بجے تک وصول کئے جائیں گے اعتراضا ت پر سماعت کے بعد الیکشن کمیٹی 19دسمبر2024کوہی شام 5بجے تک امیدواروں کی فہرست جاری کرے گی اسی روز شام 5 بجے تک امیدوار کا غذات نامزدگی واپس لے سکیں گے 20دسمبر2024شام 5بجے تک امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کو اپنی سالانہ فیس ادائیگی کی رسید الیکشن کمیٹی کو فراہم کرنی ہو گی جبکہ ووٹر کو بھی اپنا ووٹ ڈالنے سے قبل کلب کی سالانہ فیس بھی جمع کروانی ضروری ہو گی الیکشن شیڈول کے مطابق پولنگ 30دسمبر2024بروزپیر صبح 9بجے سے لیکرپانچ بجے تک پریس کلب میں ہو گی ۔معزز کونسل و ایسوسی ایٹ ممبران فیصل آبادپریس کلب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق تمام ممبران 22دسمبر2024 تک اپنی سالانہ فیس پریس کلب کونسل ممبران مبلغ300روپے فی کس کے حساب سے آفس سپرنٹنڈنٹ محمد عقیل احمدرابطہ نمبر ( 0303-8500411) کے پا س بوقت 10بجے سے لے کر 3بجے تک پر یس کلب میں جمع کرواکر رسید حاصل کریں ۔ فیس نہ جمع کروانے والے ممبران اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔



