قومی

بی جے پی کے سینئیر رہنما نے بھی پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کرلیا

نئی دہلی (94 نیوز) بی جے پی کے سینئیر رہنما سبرامنیئن سوامی نے بھی پاکستان کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کرلیا ہے، اسوامی نے نریندر مودی سے اس سنگین ناکامی پر جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کےسینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے ایک انٹرویو کےدوران اعتراف کیا ہےکہ پاک فضائیہ نے معرکے کے دوران بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 10 مئی کو جوابی کارروائی بھرپور اور مؤثر تھی، جبکہ فرانس کے طیارے بھارتی فضائیہ کی توقعات پر پورا نہیں اُترے۔ سبرامنیئن سوامی نے کہا کہ چین کے طیارے بہترین کارکردگی کے حامل ہیں لیکن مودی سرکار میں اس ناکامی پر کوئی تحقیق یا بات چیت ممکن نہیں، بی جے پی رہنما نے امید ظاہرکی کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس معاملے پر قوم کو سچائی سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے اس اہم واقعے پر مودی سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ان طیاروں کی تباہی کے اصل حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button