جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کو نیب نے طلب کرلیا


راولپنڈی (94 نیوز) جمیعت علماء اسلام (ف) کا اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی اپوزیشن سے ملاقاتوں کا بھی سلسلہ جاری ہے، مولانا فضل الرحمان نے 12 ربیع الاول سیرت النبی کانفرنس دھرنے والی جگہ پر ہی کرنے کا اعلان کردیا ہے، جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما اکرم خان درانی کا بھی دھرنے میں اہم کردار ہے، ادھر نیب راولپنڈی نے رہبر کمیٹی کے سربراہ اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی کوہاؤسنگ کیس میں کل طلب کرلیا ہے
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما محمد اکرم خان درانی کو قومی احتساب بیورو نے چوتھی مرتبہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کیس میں طلب کر لیا ہے، یاد رہے کہ اکرم خان درانی21نومبرتک عبوری ضمانت پرہیں۔سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اکرم خان درانی رہبر کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں اور حکومتی کمیٹی کے ساتھ ان کی سربراہی میں اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں۔ اکرم خان درانی کے خلاف غیرقانونی بھرتیاں اورآمدن سےزائداثاثہ جات کاکیس نیب میں زیر تفتیش ہے جبکہ انہیں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کیس میں طلب کیاگیا ہے۔اس سے پہلےغیرقانونی بھرتی کیس میں 2 سرکاری افسربھی گرفتار ہوچکےہیں، گرفتارہونےوالوں میں مختاربادشاہ اورعاطف ملک شامل ہیں،زیرحراست ملزم مختاربادشاہ پی ڈبلیوڈی کےچیف ایڈمن آفیسر ہیں ،ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نےغیرقانونی طریقےسےبھرتیاں کی تھیں۔



