قومی

فیصل آباد:تعلیمی بورڈ کا میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان، نجی تعلیمی اداروں نے میدان مارلیا

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے امتحان میٹرک (اول) سالانہ 2025 ء کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کردیا۔ فیصل آباد گرائمر سکول کے محمد معیز قمر نے 1189 نمبر کے ساتھ بورڈ ٹاپ کرلیا۔۔ محمد علی جناح گرلز ہائی سکول پینسرہ کی ماہم ممتاز نے 1187 نمبر کے ساتھ بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ الفیصل گرلز گرائمر ہائی سکول احمد آباد کی طالبہ میرب ورک نے 1186 نمبر کے ساتھ بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تعلیمی بورڈ کی طرف سے میٹرک رزلٹ کا اعلان کل 24 جولائی کو 10 بجے دن کیا جائے گا۔ شہزاد ہال ڈی ایم سی میں تقریب تقسیم انعامات میں پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز سے نوازا جائے گا۔ تقریب کی مہمان خصوصی کمشنر/چیئرپرسن بورڈ مریم خان ہوں گی جبکہ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی بھی وہاں موجود ہوں گے- میٹرک سائنس گروپ بوائز میں فیصل آباد گرائمر سکول کے معیز قمر نے پہلی، فیصل آباد سکول پیپلز کالونی کے عیسی واجد نے دوسری، الفیصل گرائمر سکول احمد اباد کے محمد عثمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ گرلز میں محمد علی جناح گرلز ہائر سیکنڈری سکول پینسرہ کی ماہم ممتاز نے پہلی ، الفیصل گرلز گرائمر سکول کی میرب ورک نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ گرلز میں الائیڈ سکول ستیانہ بنگلہ کی ایمن فاروق اور ختم نبوت انٹرنیشنل ماڈل سکول چنیوٹ کی رابعہ فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل گروپ بوائز میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حسنین ربانی نے پہلی، چنیوٹ کے بلاول شیر اور جھنگ کے فیصل نے دوسری جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علی احمد صابر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل گروپ گرلز میں گورنمنٹ دکن گرلز ہائی سکول سمن اباد کی اقصی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ جنرل گروپ گرلز میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول گٹی کی سمرا رامین نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شیخ کالونی کی زہرہ بتول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button