قومی

فیصل آباد، گھر میں گھس کر پولیس گردی، پولیس افسران اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے کوشاں، پولیس نے چادر اور چاردیواری تار تار کردی، پوچھے گا کون؟

پولیس ملازمین کا گھر میں گھس کر رانا شبیر پر تشدد، خواتین سے بھی بدتمیزی، ایس ایچ او کا کارروائی سے انکار،

متاثرین کی درخواست پر سی پی او فیصل آباد نے کارروائی کیلئے ایس پی مدینہ ٹاؤن کو لکھ دیا،وہاں بھی ڈیٹ پرڈیٹ پڑنے لگی

فیصل آباد (94 نیوز کرائم رپورٹر) محمود آباد میں پولیس اہلکاروں کی گھر میں گھس کر بدمعاشی چادراور چار دیواری کا تقدس پامال ، ایف ڈی اے اہلکار پر تشدد، جان سے مارنے کی کوشش، اہل محلہ نے اکٹھے ہوکر جان بچائی ۔ ایس ایچ او کا پولیس ملازمین کیخلاف کارروائی کرنے سے انکار، متاثرین نے انصاف کے حصول کیلئے سی پی او فیصل آباد کو درخواست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے رہائشی اور ایف ڈی اے کے ملازمین رانا شبیر خاں نے سی پی او کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ گزشتہ رات تھانہ سرگودھا روڈ میں تعینات کانسٹیبلز نور اور بلال نے اپنے ساتھیوں عبد الرحمن وغیرہ کیساتھ مل کر اسکے گھرپر دھاوا بول دیا ۔ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے میرے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے بٹ مارکر مجھے زخمی کیاور مجھ پر تھپڑوں کی بارش کردی اور میرے بیٹے احمدکے بارے میں پوچھا ہم نے کہاکہ ہمیں اسکے بارے میں علم نہیں اس کے بعد انہوں نے میرے اہل خانہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ، شور واویلاکی آواز سن کر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے اور باوردی کانسٹیبلز کو گھیر لیااس کے باوجود ملزمان خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے کہ تمہارے بیٹے کو قتل کردینگے اس کی لاش بھی نہیں ملے گی اس کے بعد وہ اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ متاثرین نے ریسکیو 15پر کال کی تو ایس ایچ او موقع پر پہنچا لیکن ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی الٹا متاثر ین سے کہاکہ تھانہ آئیں آپ کی داد رسی کرتے ہیں جب تھانے پہنچے تو ایس ایچ او نے کہاکہ ملزمان کو معاف کردیں اور صلح کرلیں ۔ متاثرین نے مایوس ہوکر کارروائی کیلئے سی پی او فیصل آباد کو دخواست دید ی جس پر سی پی او نے ایس پی مدینہ ٹائون کو کارروائی کیلئے مارک کردی لیکن وہاں پر ڈیٹ پر ڈیٹ ملنے لگی اور اس کے باوجو د ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور ایس پی مدینہ ٹائو ن پر دبائو ڈالو رہے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی نہ کی جائے لیکن متاثرین اور اہل محلہ سراپا احتجاج ہیں کہ پولیس گردی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے وگرنہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سی پی او آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button