قومی

سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی

لاہور (94 نیوز) سکول ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ کی کمی کر دی۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گرلز سکولز صبح 7 بج کر 45 پر لگیں گے جبکہ چھٹی ایک بج کر 15 منٹ پر ہوگی، بوائز سکولز صبح 8 بجے لگا کریں گے جبکہ چھٹی ایک بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔ اسی طرح جمعہ کے روز گرلز سکولز کو 11 بج کر 45 منٹ پر اور بوائز سکولز کو 12 بجے چھٹی ہوگی۔

ڈبل شفٹ میں سیکنڈ شفٹ کے سکول 2 بجکر 15 منٹ پر لگیں گے اور چھٹی شام 5 بجکر 30 منٹ پرہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button