قومی
نوازشریف کی پرواز تاخیر سے روانہ ہوئی، کتنے بجے اسلام آباد پہنچے گی؟


لاہور (94 نیوز) نوازشریف کی پرواز تاخیر سے روانہ ہوئی جس کا دورانیہ 3 گھنٹے 5 منٹ بتایا گیا ہے۔
تفصٰلات کے مطابق نوازشریف کی پرواز تاخیر کے بعد دبئی سے 10 بج کر 42 منٹ پر روانہ ہوئی جس کا اسلام آباد ایک بج کر 50 منٹ پر لینڈنگ کا امکان ہے۔
نوازشریف 4 سال بعد وطن واپس آ رہے ہیں، ان کے ہمراہ اہم رہنماؤں کے علاوہ کارکنان کی بھی بڑی تعداد ہے۔ دبئی سے طیارہ روانہ ہوا تو لیگی کارکنان نے بھرپور نعرے بازی کی۔



