قومی

عوام پربجلی گرانے کی تیاریاں، 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

اسلام آباد (94 نیوز) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نےبجلی 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لئے جمع درخواست کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

یکم جولائی سے بجلی کا فی یونٹ نرخ آٹھ روپے مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔ دس بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر نیپرا کے فیصلے رواں ہفتے آنے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت بھی ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button