National

People will have to be ready in the coming days mzydmhngayy, Asad Umar

Islam Abad(94news) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں مہنگائی مزید بڑھے گی جس پر عوام چیخے گی۔ انکا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

اسد عمر نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ حکومت نے بجلی کی قیمت کو نہ بڑھا کر اسے الیکشن میں استعمال کرنے کی کوشش کی تھی جس کی وجہ سے اس محکمے کو 450ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح گیس کی قیمت کو نہ بڑھا کر ن لیگ حکومت نے گیس فراہم کرنے والی کمپنیوں کا 150ارب روپے کا نقصان کیا۔ لیکن اب اس خسارے کو ختم کرنا ہے اور بجلی وگیس کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے اس لیے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

انکا کہنا تھا کہ جب معیشت بہتر ہو رہی ہو تو مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے لیکن یہ ملک اور عوام کی بہتری کے لئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے اختلافات میں کمی آئی ہے پاکستان کے جلد قرضہ مل جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے مزید اقدامات کرنے کے لیے کہا ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کہا کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ڈالر کی قیمت کو مارکیٹ ریٹ پر لایا جائے لیکن ابھی پاکستان کی حکومت کا ایسا کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button