قومی

عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ

اسلام آباد(94 نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو عہدہ سے فارغ کردیا گیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دیدیا، پی ٹی آئی سے قائد حزب اختلاف کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا،  سپیکر قومی اسمبلی نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لیے جلد نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

سیکرٹری کے مطابق پی ٹی آئی سے قومی اسمبلی میں 3 اہم عہدے واپس لے لیے گئے، قومی اسمبلی میں عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ ہوگئے، زرتاج گل کا پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی قرار دیدیا گیا۔

یاد رہے فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعات پر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 108 افراد کو سزا سنائی تھی عمر ایوب کو بھی 10 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button