قومی

چلڈرن ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ایم ایس ڈاکٹر ثاقب منیر

یہ مشین روَانہ50سے 100 مریضوں کا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، میڈیا نمائندگان کو بریفنگ

فیصل آباد(94 نیوز میاں ندیم احمد) ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر ثاقب منیر نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے سیکرٹری ہیلتھ کے ویژن کے مطابق عمل پیرا ہیں. ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ہسپتال میں مریضوں کے خون میں آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا لیول چیک کرنے کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو ایک اہم سنگ میل ہے۔

ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ایم ایس نے بتایا کہ اس جدید مشین سے خون میں پی ایچ لیول کو بھی جانچا جاسکے گاجبکہ خون کا سیمپل وین کی بجائے آرٹری سے لیا جائے گا جس سے بچوں کو تکلیف کا احساس بھی کم ہوگا. یہ عمل ایمرجنسی کی صورت میں آنیوالے مریضوں کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے مدد گارہوگا ایم ایس نے کہا یہ مشین روَانہ.50۔سے 100 مریضوں کا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے. کوشش ہوگی کہ زیادہ سےزیادہ مریض مستفید ہوسکیں. مریض بچوں کو بہترین علاج ومعالجے کی سہولت دینا ترجیح ہے مشین کا جلد افتتاح ڈپٹی کمشنر کریں گے جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button