National

We will not allow Imran Khan to cross Attock Bridge now, Rana Sanaullah

Islam Abad(94 news) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اس بار اسلام آباد آیا تو اٹک پل بھی کراس نہیں کرنے دیں گے۔ عمران خان اس بار ہیلی کاپٹر سے اسلام آباد آجائے ورنہ روڈ پر جلوس نکال کر ہم نہیں آنے دیں گے۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے لانگ مارچ میں پوری تیاری سے اور خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی فورس لے کر آئے تھے، اگر ہم انہیں نہ روکتے تو یہ لوگوں کے گھروں میں گھستے، یہ پرامن رہنے کا معاہدہ بھی کریں تو گارنٹی کون دے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان چیف جسٹس، اداروں اور حکومت کو دھمکی دے رہا ہے، وہ دھونس اور بلیک میلنگ سے ہمیں اپنی شرائط پر لانا چاہتا ہے، دھمکی، گفتگو اور بلیک میلنگ کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا کہ ان کے پیش نظر یہ بات ہےکہ قوم میرے ساتھ آنا چاہتی تھی لیکن آ نہیں سکی، عمران خان خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے سرکاری وسائل استعمال کر کے اسلام آباد پہچنے لیکن پھر بھی ان کے ساتھ عوام نہیں آئی۔ان کا کہنا تھا عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 6 روز بعد 20 لاکھ لوگوں کے ساتھ واپس آوں گا، اگر 6 روز بعد وہ 6 لاکھ لوگ بھی ساتھ لے آئیں، اس پر سپریم کورٹ یا سینئر سٹیزن کی کوئی کمیٹی بنا دیں تو کم از کم میں اپنی حیثیت میں عمران خان کی حمایت کر دوں گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button