National

Imran Khan angry at PTI members for not bringing large number of workers in March

Islam Abad(94 news) عمران خان نے پنجاب اور جڑواں شہر وں راولپنڈی اسلام آباد سے پی ٹی آئی کےحامیوں اور کارکنوں کو لانگ مارچ کیلئے بڑی تعداد میں نہ نکالنے پر پی ٹی آئی کے متعلقہ رہنماؤں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان راولپنڈی، اسلام آباد اور پنجاب سے زیادہ تعداد میں تحریک انصاف کے حامیوں اور کارکنوں کو دھرنے میں نہ لانے پر اراکین پر برہم ہوگئے۔ عمران خان کنٹینر پر موجود رہنماؤں سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے بارے میں بھی استفسار کر تے رہے اور کہا کہ وہ کتنے بندے لیکر آئے ہیں جس کا کسی رہنماء کے پاس تسلی بخش جواب نہیں تھا۔

عمران خان نے اسلام آباد کی مقامی قیادت کے بارے میں بھی غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے اہم موقع پر بھی وہ کارکنوں کو بڑ ی تعداد میں نہ پہنچا سکے۔

پنجاب کے چند رہنماؤں کے سوا عمران خان اکثر رہنماؤں کے بارے میں انتہائی ناراض ہیں جنہوں نے پولیس کی گرفتاری سے بچ کرکارکنوں کو لانگ مارچ میں لانے کیلئے کوئی موثر حکمت عملی نہ اپنائی ۔

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان اس سلسلے میں متعلقہ رہنماؤں سے باز پرس کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ ان کے قریبی ساتھیوں نے اس سلسلے میں باقاعدہ انکوائری کرانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button