قومی

عمران خان کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کردیا جائے، لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (94 نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، فیصل واوڈا، شیخ رشید اور صداقت عباسی کے لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بری ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ کیس کا ٹرائل چلایا جاتا تب بھی سزا ہونے کے امکانات نہیں تھے، پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ ایک ہزار سے بارہ سو کے قریب پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر حملہ کیا، دلچسپ بات نوٹ کی گئی کہ ایک ہزار سے بارہ سو افراد کے حملے میں ایک بھی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

عدالت نے کہاکہ پراسیکیوشن کی جانب سے پیش کی گئی کہانی میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں، مدعی مقدمہ کے الزامات کو سچ ثابت نہیں کیا جا سکا، بانی پی ٹی آئی، فیصل واوڈا،شیخ رشیدسمیت تمام ملزمان کو بری کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کردیا جائے۔ تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہزاد وسیم اور اسد قیصر کو 24فروری 2024کو کیس سے بری کر دیاگیاتھا، فیاض الحسن  چوہان، فردوس شمیم، اسد قیصر کو بھی بری کیا جاتاہے، عدالت نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے واپس کرنے کاحکم دیدیا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف تھانہ آبپارہ میں اگست 2022میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button