سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستیں لینے میں کامیاب


اسلام آباد (94 نیوز) سینیٹ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستیں لینے میں کامیاب ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ سے سینیٹ کی 12 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی نے 10 نشستیں حاصل کیں، جن میں 5 جنرل نشستیں، 2 خواتین، 2 ٹیکنو کریٹ اور اقلیتی نشست حا صل کیں۔
اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر نتائج کے مطابق جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن 224 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جنرل نشست کیلئے آزاد امیدوار فرزند حسین شاہ نے 79 ووٹ حاصل کئے۔اسلام آباد میں، ٹیکنو کریٹ اور جنرل سیٹ پر گنتی کے دوران 7، 7 ووٹ مسترد ہوئے۔
پنجاب سے ٹینکو کریٹ کی نشست پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹر منتخب ہو گئے ،سینیٹ کی 19خالی نشستوں پرووٹ ڈالے گئے، سندھ کی 10، پنجاب کی 5 اور اسلام آباد کی 2 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔
بلوچستان کی 11، پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، پنجاب میں خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی دو، دو، ایک اقلیتی نشست پر ووٹنگ ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف اور قائد ن لیگ نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کیا۔



