قومی

عمران خان خود چرس پیتا ہےنوجوانوں کو بھی چرس پر لگا دیا، جمشید دستی

ملتان (94 نیوز) جمشید دستی نے وزیراعظم عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چرس پیتے ہیں، اور اب انہوں نے نوجوانوں کو بھی چرس پر لگا دیا ہے۔

ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ عمران خان خود کوکین، چرس اور ہیروئن پیتا ہے، اس نے اب اسکول اور کالجز بند کر کے نوجوانوں کو بے راہ روی پر لگا دیا ہے ۔
اس نے نوجوان بچوں کو چرس اور ہیروئن پر لگا دیا ہے ۔ بچوں کا مستقل اور تعلیم تباہ کی جارہی ہے، ملک میں جلسے ہو رہے ہیں، دوسری طرف کورونا ڈرامہ لگایا ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت کی نالائق پالیسیوں سے ملک میں گندم اور چینی کا بحران پیدا ہوا۔ پاکستان گندم کی پیداوار میں دنیا میں 7ویں نمبر پر تھا لیکن اس حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں گندم درآمد کرنی پڑ گئی۔
اس حکومت میں ان کے کرپٹ وزیراعلیٰ نے روس سے زہریلی گندم منگوائی، یہ عوام کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے ۔ جمشید دستی نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کہتا ہے کہ آئی جی میری بات نہیں سنتا تھا اس لیے بہنوئی کی زمینوں سے قبضہ چھڑانے کے لیے عمر شیخ کو سی سی پی او لگایا۔ سب کو پتہ ہے وہ ایک کرپٹ افسر ہے لیکن وزیراعظم نے اس کو لگایا۔ اگر ایک آئی جی وزیراعظم کی بات نہیں سنتا تو کون سنتا ہے پھر ؟ ۔ دو سال میں چار آئی جی بدل دیے گئے، کیا یہ وعدے تھے ، یہ وہ تبدیلی تھی جس کا عوام سے وعدہ کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button