قومی

عمرانی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار،فواد چودھری شیطان ہے:مولانا عبد الغفور حیدری

سکھر (94نیوز) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بے ضمیر انسان ہے، اس کو جس طرح اوپر والے استعمال کر رہے ہیں ویسے استعمال ہو رہا ہے، فواد چودھری نے ہمارے قائد کے لیے جو تشبیح دی وہ  قابل تشویش ہے، اس طرح کی ہرزہ سرائی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،عمرانی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،اگر اس حکومت نے نازیبا زبان بند نہ کی تو جواب دینا ہمیں بھی آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر  میں مولانا راشد محمود سومرو و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ  آج عمرانی حکومت کے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ہمارے قائد مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف ہرزہ سرائی کی وہ انتہائی قابل مذمت ہے، فواد چوہدری ہماری نظر میں شیطان ہے، یہ صرف جھوٹ پر مبنی ہے کہ تین ماہ میں بڑے منصوبے لائیں گے، روزگار دیں گے، معیشت کو بہتر بنائیں گے،اب تک آٹھ ماہ گذر گئے مگر کوئی بھی بات پوری نہیں کی،میڈیا کی فیلڈ سے ایک لاکھ سے زائد ملازمیں فارغ کیے ،ہزاروں دیگر محکموں سے ملازمین کو فارغ کردیا گیا،بغیر نوٹس کے آشیانے گرا دیے گئے،گھر مسمار کیے گئے،ہم نے روز اول سے ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن اب انکو کھٹک رہے ہیں،عمرانی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،مگر اب ہمارا احتجاج  نہیں رکے گا اور اس حکومت کو گراکر ہی دم لیں گے،اگر بی این پی کے چار ووٹ نکال دیں تو یہ حکومت نہیں چل سکتی،عمرانی حکومت تنکوں کے سہارے چل رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button