قومی

عدالت نے فاروق ستار کو کتناجرمانہ کیا؟ آپ بھی حیران ہو جایئں گے۔۔

کراچی(94نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے فاروق ستار کو تاخیر سے پیش ہونے پر 500روپے جرمانہ کردیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماؤں اور کارکنوں پر میڈیا ہاؤسز پرحملے کے مقدمات کی سماعت ہوئی  فاروق ستار اور عامر خان تاخیر سے عدالت میں پیش ہوئے۔

جج نے پوچھا کہ فاروق ستار صاحب آپ دوسری بار پیشی پر تاخیر سے کیوں پہنچے ہیں؟ اس پر فاروق ستار نے جواب دیا کہ جی تھوڑا لیٹ ہوگیا تھا۔عدالت نے کہا کہ تاخیر سے آنے پر آپ پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، آپ ڈیم فنڈ میں کتنے پیسے دے سکتے ہیں؟ فاروق ستار نے جواب دیا کہ میری جوحیثیت ہوگی جمع کرادوں گا۔عدالت نے کہا کہ حیثیت تو آپ کی بہت زیادہ ہے فی الحال آپ 500 روپے جمع کرادیں، اگلی بار تاخیرسے آئیں تو بینک میں ڈیم فنڈز کے پیسے جمع کراوا کر پرچی عدالت میں دے دیجئے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button