National

The court reserved its decision on the petition seeking increase in prices of petroleum products

Islam Abad (94 news) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی،جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کر رکھاتھا،درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، پیٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ملک کے عام عوام بہت زیادہ متاثر ہوئے، عالمی سطح پر آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں ریلیف نہیں مل رہا، اوگرا کی سفارش کے بغیرحکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کاموقف سننے کے بعددرخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button