کھیل

کرکٹ، ملتان میں تیسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 3 وکٹوں پر 492 رنز بنالیے

ملتان (94 نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے 3 وکٹوں پر 492 رنز بنالیے۔
انگلینڈ کو پاکستان کا سکور برابر کرنے کےلئے مزید 64 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
انگلینڈ کے جوروٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ زیک کراولی 78، بین ڈکٹ 84 اور کپتان اولی پوپ صفر پر آو¿ٹ ہوگئے۔پاکستان کے شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور عامر جمال نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ کے جو روٹ نے پاکستان کے خلاف اپنی سنچری مکمل کی، انہوں نے 167 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، یہ جو روٹ کی ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری ہے۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی تیسری وکٹ 249 پر گری، جب بین ڈکٹ 84 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔انگلینڈ کی دوسری وکٹ 113 رنز پر گر گئی، زیک کراو¿لے 78 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آو¿ٹ کیا۔
تیسرے روز کے کھیل کا آغاز زیک کراو¿لے نے 64 اور جو روٹ نے 32 رنز کے ساتھ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button