نجف نواز صوبائی صدر لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کی وفد کے ہمراہ چوہدری امجد علی جاوید چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لیبر اینڈ ہیومن ریسورس سے ملاقات


فیصل آباد(94 نیوز میاں حمزہ) نجف نواز صوبائی صدر لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب نے اپنے وفد کے ہمراہ پنجاب بھر کے لیب اٹینڈنٹ کی اپگریڈیشن کے حوالے سے چوہدری امجد علی جاوید چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پنجاب سے پنجاب اسمبلی ہال لاھور میں ملاقات کی۔
نجف نواز صوبائی صدر لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب، نائب صدر راشد حسین، احمد یار کلیار نے پنجاب بھر کے لیب اٹینڈنٹ کی اپگریڈیشن کے حوالے سے چوہدری امجد علی جاوید چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پنجاب سے پنجاب اسمبلی ہال لاہور میں ان کے افس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سردار خالد ملک چیف آرگنائزر مسلم لیبر فیڈریشن پاکستان اور محمد جمیل فریدی ترجمان مسلم لیگ لیبر فیڈریشن پاکستان بھی موجود تھے۔ نجف نواز صوبائی صدر لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب نے پنجاب بھر کے لیب اٹینڈنٹ کی اپگریڈیشن کی آواز پنجاب اسمبلی میں اٹھانے پر ایم پی اے چوہدری امجد علی جاوید کا شکریہ ادا کیا۔چوہدری امجد علی جاوید نے اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ یہ لیب اٹینڈنٹ کا حق ہے اور انشاءاللہ لیب اٹینڈنٹ کی اپگریڈیشن ضرور ہوگی ۔جس پر صوبائی صدر نجف نواز نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔



