Events / Seminars

Focuses on equipping students with modern science and technology: Raja Basharat

Faisalabad (94 news) صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید علوم و ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکے مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لئے ہائر ایجوکیشن پر خصوصی توجہ مرکوزہے اس سلسلے میں یونیورسٹیز میں علم وتحقیق کا معیار مزید بلند کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے یہ بات یونیورسٹی آف فیصل آباد سرگودھا روڈ کے ساتویں اور یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے چھٹے کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہورپروفیسر ڈاکٹر جاویداکرم، پیٹرن ان چیف دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میاں محمد حنیف، چیئرمین بورڈ آف گورنرزحیدر امین، ممبر بورڈ آف گورنرز، میاں محمد رشید، ریکٹرپروفیسر ڈاکٹر شوکت پرویز، پروریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید،پرنسپل یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر عامر علء چوہدری، پرنسپل ڈینٹل سیکشن پروفیسر ڈاکٹر فرخ عمران کے علاوہ اساتذہ، والدین اورطلباء وطالبات بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اس موقع پر یونیورسٹی آف فیصل آباد کے ساتویں اوریونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے 6ویں کانووکیشن کے دوران مجموعی طور پر1743طلباء وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں جن میں 44 گولڈ میڈلز،61سلورمیڈلزاور39سٹوڈنٹس کوبرؤنز میڈلز سے نوازا گیا۔صوبائی وزیر قانون نے ڈگری حاصل کرنے اورتعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ،ان کے والدین اوراساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء وطالبات عملی میدان میں اعلیٰ مقاصد کے حصول کا مشن اختیار کریں جس میں کامیابی کیلئے محنت،لگن اور تندہی سے خدمات انجام دی جائیں۔انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے والدین اور اساتذہ کی عزت وتوقیر میں کمی نہ آنے دیں جن کی دعاؤں اورمحنت سے وہ اس مقام پر پہنچے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے لہذا وہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردارا دا کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو علم وہنر میں وسیع مواقع فراہم کررہی ہے اور یہ سہولتیں ہرنوجوان کے لئے قابل رسائی ہونگی۔انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمشن،ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات ومعاونت کو سراہتے ہوئے مختلف عرصہ میں کامیابی کی منازل طے کرنے پریونیورسٹی آف فیصل آباد،میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کے منتظمین کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپورتعاون کایقین دلایا۔قبل ازیں وزیر قانون پنجاب نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس میں میڈلز وڈگریاں تقسیم کیں۔چیئرمین بورڈ آف گورنرز حیدر امین نے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھر پور کوششوں سے یونیورسٹی آف فیصل آباد کو بلند پایہ درس گاہ بنایا گیا ہے جس میں درس و تدریس اور فیکلیٹز کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال میں مستحق طلبہ اورمریضوں کے لئے فراہم کردہ سہولیات سے بھی آگاہ کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button