ملاوٹ مافیا انسانی جانوں سے کھیل رہا جو کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی قاسم رضا کی ریڈیو پاکستان ایف ایم93 کے پروگرام "رابطہ” میں گفتگو


فیصل آباد (94 نیوز) ملاوٹ مافیا کیخلاف بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ عوام اگر ہمارا ساتھ دے تو ملاوٹ مافیا اور مضر صحت اشیائے خوردنوش تیار کرنے والوں کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے، چیلنجز بہت ہیں اسکے باوجود پنجاب فوڈ اتھارٹی مضر صحت اشیاء تیار کرنے والوں کی گرد گھیرا تنگ کرتی رہتی ہے، جرمانے بھی کئے جاتے ہیں۔ لوگوں کو بھی اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہئیے۔ چند ہزار روپے ناجائز منافع کمانے کے چکروں میں یہ لوگ انسانی جانوں سے کھیل رہے جو کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، یہ گفتگو ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشنز فیصل آباد قاسم رضا نے ریڈیو پاکستان ایف ایم93 کے حالات حاضرہ پر مبنی معروف پروگرام رابطہ میں میزبان پروگرام میاں ندیم احمد کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ قاسم رضا نے کہا کہ دودھ مافیا بھی سرگرم ہے اور ہم کیمیکل ملا دودھ نہ صرف ضائع کرتے ہیں بلکہ انکو جرمانے بھی کرتے اور ایسے افراد کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے جاتے ہیں۔ فیصل آباد پاکستان کا سب سے بڑا مصالحہ جات سپلائے کرنے والا شہر ہے جہاں غیر معیاری مصالحہ جات تیار کئے جاتے ہیں انہوں نے بتایا یہ مافیا دور دراز دیہاتوں میں اپنی سرگرمیاں کرتا وہاں پیکنگ کرتا ہے تاکہ شہر کی حدود میں ان لوگوں کا پتہ چل جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایسے غریب خاندانوں کو اپنا آلہ کار بنا لیتا اور ان سے پیکنگ کرواتا کہ اگر پکڑے بھی جائیں تو غریب خاندان انکے سامنے کھڑا ہوجائے اور ہم اپنا دھندہ اسی طرح جاری رکھیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مردہ مرغیوں کا گوشت پیکنگ کرکے سپلائی کیا جاتا انکے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت کو چیک کیا جاتا ہے ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے باورچی خانوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا جب تک عوام کا ساتھ نہیں ہوگا کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی۔ عوام شکایت کرنے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہمیں خصوصی ہدایات ہیں کہ کسی بھی قسم کے پریشر میں آئے بغیر آُ نے کام کرنا ہے۔ قاسم رضا نے براہ راست دنیا بھر کے لسنرز و کالرز کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے۔



