قومی

صوبائی وزیر محمود الرشید کے بیٹے لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے پکڑے گئے

مداخلت کرنے پر پولیس کو دھمکیاں، لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

لاہور(94 نیوز) صوبائی وزیر محمود الرشید کے بیٹے غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے پکڑے گئے مداخلت کرنے پر پولیس کو دھمکیاں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ  پولیس کو دھمکیاں دینے اور  کار سرکار میں مداخلت کرنے پر درج کیا گیا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ محمود الریشد کے بیٹے حسن رشید لڑکی کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے اور دونوں غیر اخلاقی حرکات میں مصروف تھے۔جب پولیس نے پوچھ گچھ کرنا چاہی تو ملزم دھمکیوں پر اتر آیا۔اور کچھ لوگوں کو وہاں بلوا کر پولیس اہلکاروں کو اغوا بھی کیا گیا اور کسی اور علاقے میں جا کر چھوڑ دیا گیا۔جب معاملہ پولیسحکام تک آیا تو اس کے بعد یہ مقدمہ درج کیا گیا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ جب حسن رشید کے پاس موجود گاڑیکو چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ صوبائی وزیر محمود الرشید کے بیٹے کے نام پر رجسٹرڈ ہےاس لیے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ میاں محمود الرشید کا بیٹا ہی گاڑی میں موجود تھا تاہم گاڑیانہی کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔حسن رشید نے کاروائی کرنے پر پولیسکو دھمکیاں دیں۔تاہم اب غالب مارکیٹ میں حسن رشید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔واضح رہے پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کے حوالے سے کئی افسوسناک واقعات سامنے آئے۔کراچی میں تحریک انصاف کے رہنماڈاکٹر عمران شاہ نے ایک بزرگ شہری کو ٹھپر مارا تھا اس کے علاوہ ندیم عباس بارا سے متعلق بھی منفی خبریں سامنے آئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button