Journalists are being criticized on the basis of digital footprints, do not forward any news without research, Farooq Mirza

Red Lipstick Production House will produce quality films and dramas, Meera

Faisal Aba d (94 news) چیئرمین فورتھ پلر فاروق مرزا نے پریس کلب فیصل آباد میں ڈیجیٹل دہشت گردی کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں جدت آ چکی ہے، اور ہم خود اس کے منفی اثرات کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے صحافی ڈیجیٹل فٹ پرنٹس کی بنیاد پر زیرِ عتاب ہیں، کیونکہ یہ ناقابل تردید ثبوت فراہم کرتے ہیں۔فاروق مرزا نے پریس کلب فیصل آباد کے صدر شاہد علی کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس حساس موضوع پر بات کرنے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف بنائے جانے والے قوانین کے تحت حکومت اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو نشانہ بناتی ہیں۔ انہوں نے تمام صحافیوں کو خبردار کیا کہ واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک کے ذریعے موصولہ مواد کو بغیر تحقیق فارورڈ نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ڈیجیٹل پورٹل ہر کسی کے پاس موجود ہے، لیکن ففتھ جنریشن وار کا الزام ہمیشہ صحافیوں پر ہی کیوں لگایا جاتا ہے؟ فاروق مرزا نے کہا کہ صحافیوں کو کبھی کسی جماعت یا شخصیت کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے بلکہ ہمیشہ تحقیقاتی صحافت کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام خبر دینا ہے، کسی کی ترجمانی کرنا نہیں۔فاروق مرزا نے یہ بھی کہا کہ چند لوگ ہماری افواج اور اداروں کے خلاف بے بنیاد باتیں پھیلاتے ہیں، اور یہ صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ مواد کو نہ شیئر کریں اور نہ ہی اس کا حصہ بنیں۔ انہوں نے پریس کلبز کو تجویز دی کہ وہ اپنے ممبران کے لیے اس موضوع پر تربیتی ورکشاپس منعقد کریں تاکہ صحافت کے اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی زندگی تحقیقاتی صحافت کرتے گزری ہے، اور انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور دین اسلام کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کیا ہے۔ تاہم، آج کل سوشل میڈیا پر جو صحافت ہو رہی ہے، وہ غیر معیاری اور صحافتی اصولوں کے منافی ہے۔ فاروق مرزا نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کو خبروں کی تحقیق اور تصدیق پر بھرپور توجہ دینی چاہیے تاکہ معیاری صحافت کو فروغ دیا جا سکے۔
At a joint press conference, actress Meera gave details about her production house red lipstick while discussing film projects. He said that quality films and dramas will be produced in his production house, which will provide the best entertainment to the audience. Meera mentioned her upcoming film Simran and said that it is going to release soon, and she will come to Faisalabad to promote it. She appealed to the public to watch her film and hoped that the audience will like it. The press conference ended with Shahid Ali, President of Farooq Mirza's Press Club, thanking him for providing a platform to discuss this important topic.



